ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتّور: منی بس الٹ جانے سے شادی میں شرکت کے لئے جانے والے 12مسافر زخمی

پتّور: منی بس الٹ جانے سے شادی میں شرکت کے لئے جانے والے 12مسافر زخمی

Mon, 17 Feb 2020 11:52:21    S.O. News Service

پُتّور17/فروری (ایس او نیوز) شادی میں شرکت کے لئے ضلع ہاسن سے پتور کی طرف آنے والی مسافروں سے بھری ایک منی بس اپن انگڈی کے حدود میں  الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ پتور میں شادی کی تقریب میں شرکت کی غرض سے سکلیشپور تعلقہ کے باگے نامی گاؤں سے آ رہے تھے۔ لیکن منی بس کی اسٹیئرنگ راڈ میں خرابی پیدا ہوجانے سے بس سڑک کنارے الٹ گئی۔زخمیوں میں سے کچھ لوگوں کو پتور اور بعض افراد کو منگلورو کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ ان 12مسافروں کے علاوہ مزید 6مسافروں کو چھوٹی موٹی چوٹیں آئی تھیں۔جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔اپن انگڈی پولیس اسٹیشن میں اس معاملے میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: